Tuesday, April 23, 2024

قندیل بلوچ قتل کیس : مقتولہ کے موبائل کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

قندیل بلوچ قتل کیس : مقتولہ کے موبائل کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ
September 7, 2016
ملتان (92نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے موبائل کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیٹا کے حصول کیلئے موبائل کمپنی کو لکھے گئے خط کا تاحال جواب نہیں ملا۔ قندیل کے بھائی نے قتل کے بعد موبائل کو نقصان پہنچایا تھا۔ پولیس چھاپوں کے باوجود سعودیہ پلٹ ملزم اکرم کو گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش میں موبائل ریکارڈ کا ہونا اہم جز ہے۔