Thursday, March 28, 2024

قندیل بلوچ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر آبدیدہ

قندیل بلوچ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر آبدیدہ
May 1, 2016
لاہور (92نیوز) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کپتان سے ملاقات نہ ہونے پر آبدیدہ ہو گئیں۔ قندیل بلوچ سکیورٹی حصار عبور کرکے اسٹیج کے عقب میں پہنچیں جہاں انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔ قبل ازیں جب وہ تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور پہنچیں تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمران خان سے محبت سچی ہے اور وہ انکی خاطر جان بھی دے سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا جلسے کی کشش انہیں لاہور کھینچ لائی ہے اور وہ آج عمران خان کے سامنے اظہار محبت کرنے آئی ہیں۔ صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا انہوں نے نہ ہی شاہد آفریدی کو پرپوز کیا اور نہ ویراٹ کوہلی کو۔ جتنا پیار دل سے انہوں نے عمران خان سے کیا اتنا کبھی کسی سے نہیں کیا۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا عمران خان ان کی پروپوزل کا مثبت جواب دیں گے تو انہوں نے کہا کہ جی وہ بالکل مثبت جواب دینگے۔ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات حسرت میں تبدیل ہو گئی اور سکیورٹی اہلکار ان کی راہ میں آڑے آ گئے۔