Sunday, September 8, 2024

قندیل بلوچ اور مفتی قوی کی ملاقات میں تیسرا شخص کون تھا؟ تلاش شروع

قندیل بلوچ اور مفتی قوی کی ملاقات میں تیسرا شخص کون تھا؟ تلاش شروع
September 22, 2016
ملتان (92نیوز) قندیل بلوچ قتل کیس میں ایک اور پیش رفت سامنے آ گئی۔ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کے درمیان کراچی میں ہونے والی ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے تیسرے شخص کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید پیشرفت جاری ہے جس کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں کوئی تیسرا شخص بھی شریک تھا جو کہ سیلفی ویڈیو بننے سے قبل ہی کمرے سے چلا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تیسرے شخص کی تلاش کے لیے پولیس نے ٹیمیں بنا دی ہیں جبکہ دوسری جانب پراسکیوشن برانچ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کر کے جلد از جلد چالان جمع کرائے۔