Thursday, April 25, 2024

طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر حملہ‘ فوجیوں اور عام شہریوں سمیت37 افراد ہلاک

طالبان کا قندھار ایئرپورٹ پر حملہ‘ فوجیوں اور عام شہریوں سمیت37 افراد ہلاک
December 9, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان شہر قندھار کے ائیرپورٹ پر شدید لڑائی میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران 9 طالبان بھی مارے گئے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور تاحال ہوائی اڈے پر سکیورٹی فورسز سے مزاحمت کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے ایک بارپھرافغانستان میں بڑی کارروائی کر ڈالی۔ قندھار کے ائیر پورٹ پر طالبان نے حملہ کیا اور کمپلیکس کے پہلے گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ حملہ آوروں نے کمپلیکس کے اندر ایک اسکول میں مورچے سنبھال لیے جس کے بعد شدید لڑائی شروع ہو گئی۔ قندھار ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر احمداللہ فیضی کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران کچھ مسافر ائیر پورٹ کے اندر پھنس گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی اور عام شہری شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ قندھار ہوائی اڈے میں نیٹو اور افغان افواج کے ہیڈکوارٹرز بھی قائم ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی گھڑی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں۔