Monday, September 16, 2024

قندوز،ننگرہارمیں آپریشن کےدوران90سےزائدطالبان اورداعش جنگجوہلاک

قندوز،ننگرہارمیں آپریشن کےدوران90سےزائدطالبان اورداعش جنگجوہلاک
April 16, 2016
  قندوز(ویب ڈیسک)افغان صوبے قندوز  اور ننگرہار میں  امریکی اور افغان فوج  کے طالبان  اور داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن میں نوے سے زائد طالبان  اور داعش جنگجو مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق افغان فوج نے صوبے قندوز میں طالبان کےخلاف آپریشن تیز کردیا ہےگورنر کےترجمان کا کہنا ہےکہ صوبے کے چھ اضلاع میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہےاور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں پچاس طالبان مارے گئے ہیں جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی  بھی ہوئے ہیں اُدھرصوبے کے گورنر اسداللہ عمر خیل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ طالبان نے صوبے پر قبضے کیلئے جو محاذ کھول رکھا ہے انہیں اس کا انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا ہے دوسری طرف صوبے ننگر ہار میں افغان اور امریکی افواج نے مشترکہ فضائی آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں تنظیم کے چالیس جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغان اور امریکی طیاروں نےداعش کے ٹھکانوں پر ستر سے زائد فضائی حملے کیےحملوں میں داعش کا ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ کردیا گیا ہے۔