Thursday, April 18, 2024

قندوز حملے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی اہمیت محسوس ہونے لگی

قندوز حملے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی اہمیت محسوس ہونے لگی
October 23, 2015
لاہور(92نیوز)قندوز حملے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر پاکستان کی اہمیت محسوس ہونے لگی ہے، وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو اہم ستون قرارد یا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اورامریکہ کےدرمیان اقتصادی تعلقات ہمیشہ سیاسی اتار چڑھاو کی نظر ہوتے رہے ہیں،امریکہ نے پاکستان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔  1954 میں سرد جنگ کے دورمیں پاکستان نے سیٹو اورسینٹو معاہدوں پر دستخط کیے تاہم اس کے عوض ملنے والی اقتصادی امداد پاکستان کو نہ مل سکی۔  امریکہ نے پاکستان کو سوویت یونین کے خلاف استعمال کیا اوراقتصادی امداد کا وعدہ کیا ۔ نائن الیون کے بعد امریکہ نے طالبان کے خلاف جنگ میں پاکستان کو فرنٹ لائن اتحادی کا درجہ دیا،امریکی حمایت پرپاکستان کو کیری لوگر بل اور اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں امداد فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک امریکہ نے پاکستان کو 75 ارب ڈالر کی معاشی امداد فراہم کرچکاہے لیکن کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکا۔ پاکستان نے اگرچہ فوجی امداد کے علاوہ امریکی منڈیوں تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے مگر اسے قبول نہیں کیا جاسکا۔