Sunday, May 12, 2024

قمری کیلنڈر بنانے کے بعد فواد چودھری نئے مشن پر کام کرنے لگے ‏

قمری کیلنڈر بنانے کے بعد فواد چودھری نئے مشن پر کام کرنے لگے ‏
May 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) 5 سالہ قمری کیلنڈر  بنانے کے بعد فواد چودھری نے نئے مشن پر کام شروع کر لیا ۔  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  کہتے ہیں کہ اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے، چند ماہ میں تمام ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل فون سے ہوں گی، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے۔ قمری کیلنڈر  بنا کر چاند دیکھنے کا تنازع ختم کرنے کے بعد وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک اور عوامی مشکل حل کرنے کے لئے میدان میں آگئے، فواد چودھری کہتے ہیں اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرناہے۔ فواد چودھری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کرنے لگی، پاکستان میں کئی دہائیوں سے چاند کی رویت کا تنازع ختم کرنے کے بعد فواد چودھری نے عوام کو ایک اور جھنجھٹ سے نکالنے کا محاذ سنبھال لیا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک اور ٹویٹ داغ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔ فواد چودھری نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہ چند مہینوں میں آپ کی تمام ادائیگیاں موبائل کے ذریعے ہوں گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے سے لے کر گاڑی خریدنے تک ہر پیمنٹ موبائل سے کی جائے گی۔