Sunday, September 8, 2024

  قمر منصور کے طبی معائنے کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے  : وکلاء کی انسداد دہشتگردی عدالت میں استدعا

   قمر منصور کے طبی معائنے کیلئے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے  : وکلاء کی انسداد دہشتگردی عدالت میں استدعا
August 17, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے  وکلاء نے  قمر منصور کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے  کہ عدالت قمر منصور کے طبی معائنے کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر قمر منصور کا طبی معائنہ کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع معروف نجی اسپتال سے کرایا گیا تھا ۔ایکسرے سی ٹی اسکین  ایم آر آئی ، ای ایم جی ، اور دیگر اہم ٹیسٹ کرائے گئے ۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق  قمر منصور بالکل فٹ قرار دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق قمر منصور کی ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہے ۔ ایم کیو ایم کے وکلاء نے میڈیکل رپورٹس کے ساتھ ایک درخواست منسلک کرکے  انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائی ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ قمر منصور میڈیکل کرانے کے لیے آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ۔ انہیں بیڈ ریسٹ اور روزانہ کی بنیاد پر فزیو تھراپی کی ضرورت ہے عدالت فزیوتھراپی کرانے کے احکامات جاری کرے ۔ عدالت نے وکلاء کی درخواست پر رینجرز کو 18اگست کو نوٹس جاری کردیے ،قمر منصور کو نفرت انگیز تقاریر کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے الزام میں نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔