Wednesday, April 24, 2024

قمر زمان کائرہ کو پی پی وسطی پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا

قمر زمان کائرہ کو پی پی وسطی پنجاب کا صدر نامزد کر دیا گیا
November 18, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی نے قمر الزمان کائرہ کو وسطی پنجاب کا صدر اور ندیم افضل چن کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا  نائنٹی ٹو نیوز یہ خبر پہلے ہی دے چکا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق بلاول ہاﺅس لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران رانا فاروق سعید  ندیم اصغر کائرہ  ندیم افضل چن اور چودھری منظور نے شرکت کی اجلاس کے بعد ندیم اصغر کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسطی پنجاب کے عہدوں کا اعلان کیا۔

وسطی پنجاب کے نومنتخب صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں

قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد بہت جلد وسطی پنجاب کے باقی عہدوں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر بھی تنظیم سازی جلدہی مکمل کر لی جائے گی۔