Thursday, April 18, 2024

قمر زمان کائرہ نے سانحہ قصور کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا

قمر زمان کائرہ نے سانحہ قصور کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا
January 12, 2018

قصور (92 نیوز) قمر زمان کائرہ نے قصور واقعے کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا۔
زینب کے گھر آمد پر گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ واقعے کے بعد لوگوں کا غصہ فطری ہے۔ جب لاٹھیاں اور گولیاں برسائی جائیں گی تو احتجاج ہی ہو گا۔ لوگوں کو بہیمانہ قتل شہباز شریف کا سٹائل ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پولیس پہلے ایکشن لیتی تو واقعے سے بچا جا سکتا تھا۔