Friday, April 26, 2024

قمر زمان کائرہ اور کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

قمر زمان کائرہ اور کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،،قمرزمان کائرہ اور صفدر اعوان ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے واپس آ گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نے فی الحال خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے حال ہی میں خطے میں آئندہ انتخابات کی تشہیر کے لئے گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ قمر زمان کائرہ اسلام آباد واپس چلےگئے اور کورونا وائرس ٹیسٹ لیا۔ مبینہ طور پر اِنہیں کے بخار اور گلے کی سوزش جیسی ہلکی علامات ہیں۔ وفاقی بحری اُمور کے وزیر علی حیدر زیدی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ توبا عامر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد  جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔