Wednesday, April 24, 2024

قمر الاسلام کا بیٹا والد کا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گیا

قمر الاسلام کا بیٹا والد کا پارٹی ٹکٹ جمع کرانے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گیا
June 27, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) این اے 59 میں چوہدری نثار علی خان کے مقابل لیگی امیدوار کا بیٹا پارٹی ٹکٹ جمع کروانے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گیا ، لیگی کارکنوں نے گو نثار گو کے نعرے لگا دیئے ۔قمر الاسلام کے بیٹے نے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر شبریز اختر راجہ کے پاس جمع کرا دیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد قمر الاسلام کے بیٹے سالار قمر کے ہمراہ تھی ، لیگی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس میں مک گیا تیرا شو نثار ، گو نثار گو نثار کے نعرے لگا دیئے ۔ واضح رہے لیگی امیدوار قمر الاسلام راجہ کو تین دن قبل نیب نے عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا ، لیگی امیدوار نے نیب کیسز میں انٹیرم بیل کروا رکھی تھی۔ قمر الاسلام کے بیٹے سالار قمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا الیکشن میں مقابلہ پارٹیوں کے درمیان ہوگا جبکہ کمپین کی راہ میں آنے والی کسی بھی مشکل کی بلکل پرواہ نہ کی جائے گی۔