Friday, April 19, 2024

قمبر کے گاؤں مڈا ڈیرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

قمبر کے گاؤں مڈا ڈیرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
May 19, 2019
 قمبر (92 نیوز) قمبر کے گاؤں مڈا ڈیرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ قمبر کی تحصیل نصیرآباد میں  ڈیرہ تھانے کی حدود گاؤں مڈا ڈیرہ میں بروہی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ  دشمنی پر جھگڑا ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کے تین بیٹے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقتولین میں ساٹھ سالہ  باپ  محمد ہاشم ،تیس سالہ محمداسلم، چھبیس سالہ سلیم اور چوبیس سالہ جاوید بروہی شامل ہیں۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر نصیر آباد اسپتال منتقل کر دیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔