Friday, May 3, 2024

قمبر میں لاک ڈاؤن مذاق بن گیا، حکومتی ایس او پیز اور پابندیاں نظرانداز

قمبر میں لاک ڈاؤن مذاق بن گیا، حکومتی ایس او پیز اور پابندیاں نظرانداز
May 2, 2020
قمبر (92 نیوز) قمبر میں لاک ڈاؤن مذاق بن گیا، حکومتی ایس او پیز اور پابندیاں نظرانداز کردی گئیں۔ قمبر اور گردونواح دیہات کے شہری خریداری کیلئے گھروں سے نکل آئے۔ تاجروں نے مارکیٹیں کھول لیں، دکانیں کھلتے ہی شہریوں کا رش بڑھ گیا، خریداریوں کی جانب سے سماجی فاصلوں کی پابندی نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات دیکھنے میں آئے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔