Friday, April 26, 2024

قمبر، ایک ہی گھر کے 2 بچے مبینہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

قمبر، ایک ہی گھر کے 2 بچے مبینہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق
November 21, 2019
قمبر (92 نیوز) قمبر کی تحصیل نصیرآباد میں ایک ہی گھر کے دو بچے مبینہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئے، پیدائشی ٹیکے لگنے کے بعد بچوں کے کانوں اور منہ سے خون بہنا شروع ہوگیا، متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ تحصیل نصیرآباد کے نواحی گاؤں اللہ داد چانڈیو میں دو نومولود بچوں کو پیدائشی ٹیکے لگوانے اسپتال لایا گیا۔ والد کے مطابق ٹیکے لگنے کے بعد بچوں کے منہ اور کانوں سے خون آنا شروع ہو گیا۔ بچوں کے والد نے کہا کہ میرے بچے بالکل ٹھیک تھے جیسے ہی انجکشن لگایا گیا بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ انکوائری کر کے ہمیں  انصاف فراہم کیا جائے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم تنیو نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ڈاکٹرز کی ٹیم بھیج دی ہے، جائزہ لینے کے بعد حتمی مؤقف دے سکتے ہیں۔