Friday, April 26, 2024

قلمکار نے قرآن پاک کا 41 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا نسخہ ہاتھ سے لکھ دیا

قلمکار نے قرآن پاک کا 41 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا نسخہ ہاتھ سے لکھ دیا
December 17, 2021 ویب ڈیسک

ساہیوال (92 نیوز) قلمکار نے قرآن پاک کا 41 فٹ لمبا اور 8 فٹ چوڑا نسخہ ہاتھ سے لکھ دیا۔ ایمان افروز نسخے کی ساہیوال پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ساہیوال میں قرآن پاک کے اکتالیس فٹ لمبے اور 8 فٹ چوڑے ہاتھ سے لکھے نسخے کی نمائش کی گئی۔

نسخہ لکھنے کی سعادت سید امتیاز حسین شاہ نورانی مجددی نے حاصل کی، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے قلمی نسخے کی نمائش کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو نمائش کے اہتمام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کا نسخہ ہاتھ سے لکھنا سعادت ہے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس فراست نے کہا کہ کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

نمائش میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور قلمقار کے جذبہ کو سراہا۔