Friday, May 3, 2024

قلم دوات اور بلا ملکر راولپنڈی کی دونوں نشستوں سے کامیاب ہونگے، شیخ رشید

قلم دوات اور بلا ملکر راولپنڈی کی دونوں نشستوں سے کامیاب ہونگے، شیخ رشید
June 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر گلی گلی انتخابی مہم شروع کردی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا قلم دوات اور بلا مل کر راولپنڈی کی دونوں نشستوں سے کامیاب ہوں گے۔ الیکشن قریب آتے ہی انتخابی امیدوارعوام میں گھلنے ملنے لگے۔ راولپنڈی کی سیاست کے اہم کردار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میدان میں اتر آئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے مخالف امیدوار حنیف عباسی کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔