Wednesday, April 24, 2024

قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں فائرنگ سے 25سالہ لڑکی قتل ‏

قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں فائرنگ سے 25سالہ لڑکی قتل ‏
November 25, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے  قلعہ گجر سنگھ میں 25 سالہ خاتون  کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ورثا نے الزام عائد کیا کہ عروج کو اس کے سابق شوہر نے قتل کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلبرگ کبوترپورہ کی رہائشی حراء کے بعد ایک اور جواں سالہ لڑکی عروج قتل ہو گئی ، مغلپورہ لاہور کی رہائشی عروج نجی اخبار کی ملازم تھی جس نے چھ ماہ قبل گھر والوں کی مرضی کیخلاف گوجرانوالہ کے دلاور نامی شخص سے شادی کی ۔ اہلخانہ کے مطابق شادی کے بعدمقتولہ کا اپنے خاوند سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، اس سے قبل بھی مقتولہ کے بھائیوں نے دلاور کیخلاف مقدمہ بھی درج کروایا تھا جو بعدازاں رازی نامہ کے بعد خارج ہوا ۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے مطابق رازی نامہ کے بعد عروج قلعہ گجر سنکھ  میں ہی ایک فلیٹ میں رہائش پذیر رہی،قتل کا مقدمہ درج کرکے محلتف زاویوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کے کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئ جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہ ہو سکی۔