Friday, March 29, 2024

قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد جاں بحق
June 3, 2019
قلعہ سیف اللہ ( 92 نیوز) قلعہ سیف اللہ کے علاقے علی خیل میں  ٹرک اور مسافر وین  میں  خوفناک تصادم  میں 14افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب  مسافر وین کوئٹہ سے ژوب جارہی تھی جو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ،  حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ  متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا  جہاں  7زخمیوں کوحالت تشویشناک ہونے پر سول اسپتال کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے۔ حادثے کے متاثرین میں ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5افراد بھی شامل تھے جو عید منانے کیلئے اپنے آبائی گاؤں ضلع ژوب جارہے تھے ۔