Monday, May 13, 2024

قلعہ ستار شاہ میں سالانہ محفل میلاد، شرکاء میں عمرہ کے سات ٹکٹ دیے گئے

قلعہ ستار شاہ میں سالانہ محفل میلاد، شرکاء میں عمرہ کے سات ٹکٹ دیے گئے
November 8, 2020

فیروزوالا (92 نیوز) فیروزوالا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں سالانہ محفل میلاد  میں  عالمی شہرت یافتہ نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت نچھاورکئے،عقیدت مندوں کے لئے لنگر کاوسیع انتظام،عمرہ کے سات ٹکٹ بھی دیئے گئے۔

فیروزوالا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،محفل نعت میں گدی نشین بابا فرید گنج شکر دیوان مسعود احمد چشتی،سابق ایم اپی اے علی اصغر منڈا، گدی نشین  دربار حضرت میں شیر محمد  شرقپور شریف کے گدی نشین  اعلیٰ حضرت ابوبکر اور دیگرمہمان شریک تھے۔

 محفل میں آنے والے شرکا کے لیے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ، عقیدت مندوں کے لیے دودھ کی سبیل بھی لگائی گئی، محفل کے شرکا کوعمرہ کے سات ٹکٹ بذریعہ قرعہ انداز دیئے گئے۔

گدی نشین حضرت میاں شیر محمد شرقپوری اعلیٰ حضرت ابوبکرنے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔