Tuesday, May 14, 2024

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی
October 18, 2019
قلات (92 نیوز) قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری ان کا ڈرائیور اور گن مین شامل ہے۔ لیویز کے مطابق تمام لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کی گئی تھیں، حادثہ قلات کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔