Monday, September 16, 2024

قلات ، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 6 کان کن جاں بحق

قلات ، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 6 کان کن جاں بحق
April 5, 2018
قلات (92 نیوز) قلات کے علاقے سکندر آباد میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث 6 کان کن جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقے سکوم مراپ کوئلہ کان سے کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 6 کان کن جن میں عبدالستار ، پیر جان  ، شبیر جان شیر ، رضوان اور اعظم  شامل تھے جو دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی نعشیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ۔ لیویز بھی بمعہ ایمبولینسز کے موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق کان کنوں کی نعشیں نکال کر ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ۔