Friday, April 26, 2024

   قلات : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 6شرپسند ہلاک

   قلات : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں 6شرپسند ہلاک
November 1, 2015
قلات(92نیوز)قلات کے علاقے جوہان میں ایف سی اور حساس ادارے کا مشترکہ سرچ آپرشین فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنطیم کے چھ شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بڑےپیمانے پر سرچ آپرشین شروع کیا جسمیں سیکورٹی فورسز کے  جوانوں نے حصہ لیا آپرشین کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے  قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برامد کرلیا جبکہ سبی کے علاقے تلی میں ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں خودکار ہھتیار  بھی برامد کرلئے ملزمان سے تفتیش جاری ھے۔