Saturday, April 20, 2024

قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس،قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش

قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا کیس،قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش
January 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ن لیگی رہنما سیف الرحمان کی کمپنی سے قطری گاڑیوں کی برآمدگی  کے کیس میں  کسٹم انٹیلی جنس نے رپورٹ جمع کرا دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ  اصل ملزم شیخ حمدبن جاسم ہیں لیکن سفارتی استثنیٰ  حاصل ہے  ، انکے نام پر 280 گاڑیاں آئیں  ، صرف 26 پکڑی گئیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ  ایسی بات نہ کریں جو سب کیلئے شرمندگی کاباعث بنے ۔ دفتر خارجہ نے گاڑیاں ری ایکسپورٹ کرنے کیلئے قطری سفارتخانے کو دو ماہ دینے کی سفارش کردی۔