Saturday, April 27, 2024

قطری وزیر اعظم نے عمران خان کی گاڑی خود ڈرائیو کی

قطری وزیر اعظم نے عمران خان کی گاڑی خود ڈرائیو کی
July 25, 2019
قطر ( 92 نیوز) وزیر اعظم پاکستان کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی ملی ،  دورہ امریکا سے واپسی پر عمران خان  نے قطر میں مختصر قیام کیا جہاں قطری وزیر اعظم نے ان کا استقبال کیا۔ امریکہ کے تاریخی دورے سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام کے دوران  وزیر اعظم کے یہ  الفاظ کہ "دنیا ایماندار لیڈر کی عزت کرتی ہے"،، اس وقت  سچ ثابت ہوئے جب قطری وزیر اعظم عبدالله بن ناصر بن خليفة آل ثاني نے ان کا خود استقبال کیا اور کپتان کو بیٹھا کر خود گاڑی بھی چلائی۔ قطری وزیر اعظم نے کپتان کے ساتھ اپنی تصاویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ لگائی۔ اپنے پیغام میں قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان سے مل کر خوشی ہوئی ہے، ان کے دوحہ کے مختصر دورے کے دوران ہم نے دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان تاریخی طور پر گہرے اور سٹریٹجک تعلقات پر زور دیا ہے۔ رواں برس 22 جون کو امیر قطر پاکستان کے دورے پر آئے تھے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا اور وزیر اعظم ہاؤس  تک ان کی گاڑی خود ڈرائیور کی تھی ۔ [caption id="attachment_233469" align="alignnone" width="500"] قطری وزیر اعظم نے عمران خان کی گاڑی خود ڈرائیور کی ‏[/caption]