Friday, April 19, 2024

قطری فضائیہ کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

قطری فضائیہ کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات
November 17, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) قطری فضائیہ کے سربراہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا اور  آئی ایس پی آر کے  مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قطری کمانڈرکی ملاقات کی ۔

ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی  ۔ ملاقات میں باہمی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

قطری کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کوسراہا۔