Saturday, April 27, 2024

قطری شہزادے حماد بن جاسم کی لاہور آمد ، نواز شریف سے ملاقات

قطری شہزادے حماد بن جاسم کی لاہور آمد ، نواز شریف سے ملاقات
November 29, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثہ جات سے متعلق سپریم کورٹ کو خط لکھنے والے قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم بن جابر اچانک لاہور پہنچ گئے ۔ جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کے دوران پانامہ لیکس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا گیا۔
قطری شہزادہ وفد کے ساتھ سکیورٹی حصار میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کیلئے ایئرپورٹ سے جاتی امراء روانہ ہوئے۔ نواز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، حمزہ شہبازاور سیف الرحمان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پانامہ کیس سمیت باہمی امور،پنجاب میں سرمایہ کاری اور این ایل جی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
جے آئی ٹی کے بلانے پر سکیورٹی کا بہانہ بنانیوالے قطری شہزادے کا قافلہ لاہور کی سڑکوں پر بلال خوف و خطر گھوم رہا ہے۔
ایک روزہ دورےمیں شہزادہ حمادبن جاسم کی دیگر حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔