Thursday, April 25, 2024

قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

قطری شہزادوں کو شکار سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
November 29, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قطری شہزادوں کو پاکستان میں شکار سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق شکار کیلئے ضلع بہاولنگر ، بھکر ، جھنگ اورلیہ کا علاقہ الاٹ کیا گیا ہے ۔
درخواست گزار نے کہا کہ یہ وہی شہزادے ہیں جن کا پانامہ کیس میں مسلسل ذکر ہوا ہے ۔ لیکن یہ پیش نہیں ہوئے ۔