Friday, April 26, 2024

قطری سفیر کی وزیر خارجہ کو طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت

قطری سفیر کی وزیر خارجہ کو طالبان امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت
February 25, 2020
اسلام آباد  ( 92 نیوز) قطری سفیر صقر بن مبارک نے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےدفترخارجہ میں ملاقات کی اور  29 فروری کو دوحہ میں امریکہ ، طالبان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ  شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی کی جانب سے دی گئی، قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان،  امریکہ طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ، افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑہانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج دنیا پاکستان کا مؤقف تسلیم کر رہی ہے،پاکستان پرامید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے ۔