Thursday, April 25, 2024

قطری بزنس ایک افسانہ ہے: اعتزاز احسن

قطری بزنس ایک افسانہ ہے: اعتزاز احسن
March 19, 2017
  لاہور(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قطری بزنس ایک افسانہ ہے اگر قطری بزنس کا موقف مان لیا گیا تو  کالا دھن سفید ہو جائے گا اور ملک میں مالی انارکی پھیلےگی۔ تفصیلات کےمطابق پاناما  کیس  پر بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جس طرح سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا تھا اسی طرح وزیر اعظم نوازشریف کو بھی طلب کرنا چاہیئے تھا۔  سنیٹراعتزاز احسن نےبابر بٹ  کے لواحقین سےاظہارتعزیت کی اور پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن کے قتل کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب علاقہ غیربن چکا ہے اور کوئی بھی محفوظ نہیں  یہاں پولیس کی تفتیش بھی ناقص ہے اور مجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔  فوجی عدالتوں کے قیام پراعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کرکے عقلمندی کی ہے۔