Friday, March 29, 2024

قطر کا پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس کو جدید ترین بنانے کی پیشکش کے بعد انکار

قطر کا پاکستان کے تین بڑے ائیر پورٹس کو جدید ترین بنانے کی پیشکش  کے بعد انکار
June 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قطرکی پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش میں سرمایہ کاری بورڈ کی حکمت عملی رکاوٹ بن گئی، قطر  نے سرمایہ کاری سے انکار کر دیا جس کے بعد کروڑوں ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کا راستہ بند ہوگیا، وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے اور  رکاوٹوں کو ایک ماہ میں دور کرنے کی ہدایت دے دی ۔

حکومت کو تین ائیرپورٹس کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں دھچکا ، قطرنے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس میں سرمایہ کاری کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد کروڑوں ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کا راستہ بند ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ کی حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث قطر نے انکار کیا ، وزیراعظم عمران خان کا برہمی کا اظہار، ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ کیلئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی اور آؤٹ سورسنگ کی راہ میں حائل رکاوٹ ایک سال کی بجائے ایک ماہ میں دور کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ پر سہولتوں اورمختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ، کراچی کے قائداعظم ایئرپورٹ اورلاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ان ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کی تھی۔