Thursday, April 18, 2024

قطر میں کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے والے کو تین سال تک قید کی سزا

قطر میں کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے والے کو تین سال تک قید کی سزا
May 18, 2020
 دوحہ (92 نیوز) قطر میں کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے والے کو تین سال تک قید کی سزا کا اعلان کر دیا گیا۔ قطر نے کورونا پر قابو پانے کیلئے سخت ترین قانون متعارف کرا دیے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے لیے کڑی سزاؤں کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی دوحہ کے مطابق کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے والے کو تین سال قید کی سزا ہو گی۔ ماسک کی پابندی نہ کرنے والے کو 55 ہزار ڈالر تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ قطر میں 32 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ تک جا پہنچی۔ امریکا میں مزید 865 افراد جان سے گئے، مجموعی ہلاکتیں 90 ہزار 978 ہو گئیں۔ برازیل میں مزید 485، فرانس میں  483، میکسیکو میں 278، برطانیہ میں 170 اموات ہوئیں۔ سعودی عرب میں مزید 10 افراد جاں بحق ، اموات 312 ہو گئیں۔ 54 ہزار 700 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔