Friday, March 29, 2024

قطر میں ورلڈ کپ کے انعقاد کی حمایت میں ایشین فٹبال فیڈریشن میدان میں آگئی

 قطر میں ورلڈ کپ کے انعقاد کی حمایت میں ایشین فٹبال فیڈریشن میدان میں آگئی
June 4, 2015
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ایشین فٹبال فیڈریشن قطر ورلڈ کپ کی حمایت کے لیے میدان میں آ گئی اور  دو ہزار بائیس کے میگا ایونٹ کے لیے قطر کی میزبانی کی حمایت کر دی۔ اے ایف سی کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ فٹ بال دنیا  بھر میں  کھیلا  جاتا ہے اسے کسی خاص جغرافیہ  تک محدود نہیں  کرنا چاہیے۔ خلیجی ملکوں میں فٹ بال بہت زیادہ کھیلی اور پسند کی جاتی ہےاور قطر بھی اسی خطے کا حصہ ہے۔ ایشین فٹبال فیڈریشن، کے مطابق   تنظیم ،دو ہزار بائیس کے ورلڈ کپ کی قطر میں میزبانی کی حمایت کرتی ہے۔ اے ایف سی کا یہ بیان فیفا کرپشن ا سکینڈل کے بعد آئندہ دو ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی روس اور قطر کو دیئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔