Thursday, April 25, 2024

قطر میں مقیم افغان طالبان کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

قطر میں مقیم افغان طالبان کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
April 26, 2016
کراچی(92نیوز)قطر میں مقیم افغان طالبان کا ایک وفد افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کیلئے کراچی پہنچ گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر سے آنے والے افغان طالبان کے وفد میں ملا شہاب الدین دلاور اور ملا جان محمد شامل ہیں جبکہ کچھ طالبان رہنما پاکستان سے وفد میں شامل ہوں گے۔افغان طالبان کے ذرائع نے بھی اس وفد کے آنے کی تصدیق کی ہے تاہم باضابطہ طورپران کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں چار ملکی مذاکرات  اسی ہفتے ایک بار پھر شروع ہوں گے، لیکن باضابطہ طور پر اس اجلاس کا اعلان تاحال نہیں ہوا۔