Friday, April 26, 2024

قطر سے آنیوالے 9 قیمتی عقاب پشاور ائیرپورٹ پر پکڑے گئے

قطر سے آنیوالے 9 قیمتی عقاب پشاور ائیرپورٹ پر پکڑے گئے
October 30, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) قطر سے مہمان بن کرآنے والے 9 قیمتی عقاب پشاور ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کے ہاتھ لگ گئے، قطری شیخ نےشکار کےلئے اپنی آمد سے پہلے  عقاب پاکستان روانہ کئے، عقاب لانے والے کوہاٹ کے شہری  کو گرفتارکرلیا گیا ، پکڑے گئے  عقابوں کی قیمت دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ خوبصورت اور قیمتی عقاب  پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف ہاتھ لگے، پکڑے جانے والے جیرا فالکن، سیکر اور پیراگرین نسل کے عقاب قطر سے لائے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک عقاب کی قیمت پندرہ سے بیس لاکھ روپے ہے۔ ڈی ای ایف او وائلڈ لائف پشاور ڈویژن کے مطابق عقاب قطر سے ایک شیخ نے کوہاٹ کے رہائشی کے ہاتھ پاکستان بھیجے تاکہ وہ یہاں شکار کرسکے، عقاب لانے والے شہری کو گرفتارکرلیا گیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزم پر جرمانہ عائد کر کے اسے چھوڑ دیا جائے گا ،جبکہ ان سے برآمد ہونے والے عقاب ضبط کرلئے جائیں گے۔