Friday, May 10, 2024

قطر ایئرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ

قطر ایئرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنیکا فیصلہ
July 10, 2020
لاہور (92 نیوز) قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قطر ایئرویز نے پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ پرواز سے 72 گھنٹے قبل قطر ائیر ویز کی چار مخصوص لیبارٹریوں سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا، جس کا رزلٹ براہ راست ائیر لائن کو بھیجا جائے گا۔ ایڈوائزری کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا۔