Friday, March 29, 2024

قطب شمالی میں میراتھن ریس کا انعقاد، پیٹر ویبروسک فاتح

قطب شمالی میں میراتھن ریس کا انعقاد، پیٹر ویبروسک فاتح
April 13, 2015
بارنیو (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے سرد مقام قطب شمالی میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ چیک ریپبلک کے پیٹر ویبروسک اور آسٹریلیا کی ہیتھر ہاکنز نے فتح اپنے نام کی۔ ریس کا انعقاد روس کے زیرانتظام علاقے کیمپ بارنیو میں بحیرہ منجمد شمالی پر ہوا جہاں درجہ حرارت منفی اکتالیس سینٹی گریڈ تھا۔ انیس ملکوں کے پچاس اتھلیٹس نے ریس میں شرکت کی۔ بیالیس کلومیٹر کے فاصلے کو بارہ چکروں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر چکر کے اختتام پر شرکا کو ٹینٹس میں گرم مشروبات پیش کرتے ہوئے سردی سے بچایا گیا۔ کئی شرکا ریس ختم ہونے سے قبل ہی ہائپو تھرمیا کا شکار ہو کر باہر ہو گئے۔ اتھلیٹس کو قطبی ریچھوں کے حملے سے بچانے کیلئے سنائپرز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ پیٹر ویبروسک نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے بائیس منٹ اور چوبیس سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔