Saturday, May 11, 2024

قطاروں میں کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، شہباز شریف

قطاروں میں کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، شہباز شریف
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں کہ قطاروں میں کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیان میں کہا پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی اسموگ نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران حکومت کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں۔ چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی سپلائی بحال نہ ہونا بدانتظامی کی انتہاء ہے۔ ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔

شہباز شریف بولے کہ ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔