Thursday, May 9, 2024

قصہ خوانی بازار میں 9 دہائی قبل قائم ہونیوالا  قہوہ خانہ آج بھی موجود

قصہ خوانی بازار میں 9 دہائی قبل قائم ہونیوالا  قہوہ خانہ آج بھی موجود
January 6, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار  میں 9 دہائی قبل قائم ہونے والا قہوہ خانہ آج بھی موجود ہے، اس قدیم قہوہ خانے میں پیش کی جانے والی سبز چائے کا روایتی ذائقہ اب بھی برقرار ہے،پشاوریوں کی بڑی تعداد اس قہوہ خانے میں آ کر ماضی کے جھروکوں میں جھانکنے کی کوشش کرتی ہے۔ پشاور کے تاریخی  قصہ خوانی بازار  کئے قصے اور کہانیاں اپنے اندر سموئے ہوئے  ہے ، یہ بازار اب بھی موجود ہے اور یہاں ایک ایسا قہوہ خانہ بھی ہے جو 90 سال پرانا ہے۔ دادا اور پر دادا کے زمانے سے قائم اس قہوہ خانے کو اب پڑپوتے چلا رہے ہیں جہاں اب بھی وہی قہوہ چلتا ہے جو ماضی میں یہاں آنے والے تجارتی قافلوں میں شامل لوگوں کو پیش کیا جاتا تھا، اب یہاں وہ قافلے تو نہیں رہے مگر روایتی قہوے کی مانگ پہلے سے بڑھ کر ہے۔ کوئی قصہ خوانی آتا ہے تو اس قدیم قہوہ خانے کا رخ ضرور کرتا ہے، یہاں دور دراز سے ہی نہیں مقامی لوگ بھی یار دوستوں کے ساتھ باقاعدگی سے آتے ہیں۔ اس قدیم  قہوہ خانے نے جہاں شہر کے بدلتے حالات دیکھے وہاں یہ آج بھی تاریخی بازار قصہ خوانی کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔