Friday, April 26, 2024

قصور،پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو افراد سپرد خاک

قصور،پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو افراد سپرد خاک
January 11, 2018

قصور( 92 نیوز ) قصورمیں گزشتہ روز پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شعیب اور محمد علی کی نماز جنازہ کے موقع پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا ۔ نماز نازہ قصور کے کالج گراؤنڈ میں علامہ خادم رضوی نے پڑھائی ۔

زینب کے احتجاج کیلئے نکلنےوالوں شہریوں میں سے دو جانیں پولیس فائرنگ کا نشانہ بن گئیں۔ سترہ سالہ شعیب خاندان کا واحد کفیل جبکہ 55 سالہ محمد علی 5 بچوں کا باپ تھا  ۔ دونوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

زینب  کے غم میں پورا شہر قصور احتجاج کیلئے نکلا تو دو جانیں  پولیس  گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں  ۔ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق افراد میں سے ایک  کا نام  شعیب اسلام تھا جو بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور گھر کو چلانے کیلئے ایک ہوٹل پر کام کرتا تھا لیکن فائرنگ نے والدہ اور بہنوں کا واحد کفیل چھین لیا ۔ شعیب کی والدہ بیٹے کی جدائی میں غم سے نڈھال ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں گنوانے والا دوسرا شخص 55 سالہ  محمد علی تھا  جوکہ شہباز خان روڈ کی کچی آبادی کا مکین اور محنت مزدوری کر کے اپنے پانچ بچوں اور بیوی کا کفیل تھا۔

پانچ بچوں کا باپ محمد علی  زینب کے انصاف کے لئیے اختجاج میں شریک تھا کہ پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔