Wednesday, April 24, 2024

قصورویڈیو اسکینڈل کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ، پندرہ افراد کو قصوروار ٹھہرادیا گیا

قصورویڈیو اسکینڈل کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ، پندرہ افراد کو قصوروار ٹھہرادیا گیا
December 10, 2015
لاہور(92نیوز)قصور ویڈیو اسکینڈل کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ مکمل ہوگئی پندرہ افراد کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزموں کو لیگی ایم پی اے ملک احمد سعید کی حمایت حاصل رہی۔ تفصیلات کےمطابق قصور ویڈیو اسکینڈل پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں پندرہ افراد کو قصور وار قرار دیدیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نہ صرف بچوں سے زیادتی کر کے ان کی ویڈیو بناتے بلکہ خواتین کی ویڈیو بنا کر انہیں بھی بلیک میل کرتے  ملزم حسیم عامر گینگ کا سربراہ تھا جو ساتھیوں سے مل کر کئی سالوں سے اس قبیح فعل کے مرتکب ہو رہے تھےویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کا جو سلسلہ دو ہزار نو سے شروع ہوا وہ دو ہزار پندرہ میں ملزموں کے پکڑے جانے تک جاری تھا اس عرصہ میں ویڈیوزکے ذریعے متاثرین کو بلیک میل کر کے ملزموں نے لاکھوں روپے بھی ہتھیائے۔ رپورٹ میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ قصور سے ن لیگ کے ایم پی اے ملک احمد سعید نے ملزموں کی پشت پناہی کی اور انہیں قانونی کارروائی سے بچاتے رہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جن پندرہ افراد کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے ان میں مرکزی ملزم حسیم عامر،وسیم عابد،نسیم شہزاد،علیم آصف،فیضان مجید،علی مجید،سلیم اختر شیرازی،عتیق الرحمن ،تنزیل الرحمن،محمد یحی،عثمان خالد،وسیم سندھی،عبدالمنان ،بشارت اور عرفان شامل ہیں نائنٹی ٹو نیوز کو اس گھناﺅنے جرم کا پردہ فاش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔