Sunday, September 8, 2024

قصورواقعہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان

قصورواقعہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان
August 9, 2015
لاہور(92نیوز)قصور میں بچوں سے زیادتی کرنیوالے گروہ کے آٹھ ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب  شہباز نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا  ،،تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کردی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق نائٹی ٹو نیوز نے مظلوموں کی آواز اٹھائی تو ان کیلئے انصاف کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔ بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کرانہیں بلیک میل کرنیوالے گروہ کے ملزموں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب حکومت نے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سطح پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کے لئے فوری درخواست کرے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا ملزموں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے مزید دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہےجس کے بعد گرفتار ملزموں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ ایک نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے تمام ملزموں کا ریمانڈ حاصل کر لیاہے۔