Friday, March 29, 2024

قصورعدلیہ مخالف تقاریر کیس، ملزموں پر جمعہ کو فرد جرم عائد کی جائیگی

قصورعدلیہ مخالف تقاریر کیس، ملزموں پر جمعہ کو فرد جرم عائد کی جائیگی
May 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہورہائیکورٹ میں قصور عدلیہ مخالف تقاریر کیس کے ملزموں پر فرد جرم جمعہ کو ملزموں پر فردجرم عائد کرے گی؛ لاہورہائیکورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ ایم این اے شیخ وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر، ایاز احمد  ودیگرملزموں ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب  کے سامنے کمرہ عدالت میں ملزمان کی نازیبا الفاظ کی سی ڈی چلا دی گئی۔ عدالت نےایم این اے اور ایم پی اے کے وکیل علی احمد کرد کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اور آپ کے لیڈر نے جو نام نہاد عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی تھی، اس سے جو حاصل کرنا تھا کر لیا۔ عدالت نے ویڈیو میں نعرے بازی کرنیوالے ملزموں کی نشاندہی کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے سوال کیا ایم این اے صاحب کیاآپ کو پولیس نے ایسی ریلی سے منع نہیں کیاتھا؟،ایم پی اے نے کہا کہ میں روکنے کی کوشش کرتارہا ،توعدالت نے ریمارکس دیئے کہ تالیاں بجاکراورنعرے لگاکرمنع کررہے تھے؟۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر مشروط معافی کی درخواست دیں یا جو بھی کریں، کیس کی مزیدسماعت جمعہ کوہوگی۔ درخواست گزارکے وکیل احسن بھون نےمیڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جمعےتک تمام شواہدآجائیں گے۔