Sunday, September 8, 2024

قصورسکینڈل کےملزموں کیخلاف مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں: چودھری سرور

قصورسکینڈل کےملزموں کیخلاف مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں: چودھری سرور
August 11, 2015
قصور(92نیوز)زیادتی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کی داد رسی کیلئے سیاسی رہنماؤں کی قصور کے علاقے حسین خان والا میں آمد کا سلسلہ جاری ہے تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے ملزموں کیخلاف مقدمات فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور نے حسین خان والا آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے درندگی کا واقعہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہےمتاثرین جانتے تھے کہ انہیں انصاف نہیں ملے گا اپنی عزت کے ڈر سے وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں پولیس اور حکمران مظلوم کی بجائے ظالم کا ہی ساتھ دیتے ہیں سابق گورنر کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہےملزموں کیخلاف مقدمات فوجی عدالت میں چلنے چاہئیں تاکہ انہیں عبرتناک سزا ملے۔ چودھری محمد سرور نے واقعہ کیخلاف انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے بے گناہ افراد کے خلاف بنائے گئے مقدمات کو خارج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔