Sunday, September 8, 2024

قصورسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمن کی عبوری ضمانت منظور

قصورسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمن کی عبوری ضمانت منظور
August 18, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں ملوث تنزیل الرحمان کی اکتیس اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ تو تنزیل الرحمان کے وکیل میاں مظفر نے بتایا کہ تنزیل الرحمان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پولیس نے ایک ہی نوعیت کے الزامات چار مختلف مقدمات میں ان کے موکل کو نامزد کردیا ہے۔ وکیل صفائی نے یہ نکتہ اٹھایا کہ مقدمہ تاخیر سے درج ہوا ہے اور ایسے مقدمے میں نامزد شخص کو ضمانت دی جاسکتی ہے۔ وکیل نے یقین دھانی کرائی کہ تنزیل الرحمان تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف ریکارڈ کرانا چاہتا ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ ہائی کورٹ نے تنزیل الرحمان کواکتیس اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ  تنزیل الرحمان لاہور ہائی کورٹ کا سینئر کلرک ہے اور واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اسے معطل کردیا گیاتھا۔