Sunday, September 8, 2024

  قصورسکینڈل : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کاجوڈیشل انکوائری کرانےسےانکار

   قصورسکینڈل : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کاجوڈیشل انکوائری کرانےسےانکار
August 10, 2015
لاہور(92نیوز)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےقصورواقعات کی جوڈیشل انکوائری کرانےسے انکار کردیا ادھر قصورکی عدالت میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد مزید پانچ ملزموں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق قصورسکینڈل کی تحقیقات کےلیےوزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جوڈیشل انکوائری کے لئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا،خط میں سفارش کی گئی تھی کہ قصورسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کو نامزد کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے یہ بھی سفارش کی تھی کہ انکوائری کمیشن واقعہ کےاصل حقائق منظرعام پرلائےاور ذمہ داروں کا تعین کرے۔  خط کےجواب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے درخواست کومستردکرتےہوئےجوڈیشل کمیشن کےقیام کامطالبہ بلاجوازقراردیدیا۔ چیف جسٹس کےمطابق پولیس پہلےہی معاملےکی چھان بین کررہی ہے،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن  جج قصورسےانکوائری کرانابلامقصدہوگا۔