Sunday, September 8, 2024

  قصوراڑھائی سوبچوں سےزیادتی کےملزموں کی عدم گرفتاری پرورثاکااحتجاج، پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپ،پتھراؤ،ایک شخص جاں بحق

   قصوراڑھائی سوبچوں سےزیادتی کےملزموں کی عدم گرفتاری پرورثاکااحتجاج، پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپ،پتھراؤ،ایک شخص جاں بحق
August 4, 2015
قصور(92نیوز)قصور کے نواحی گاؤں حسین والا میں ڈھائی سو بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بچوں کے ورثاءنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مبینہ طور پر ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حسین والا میں اڑھائی سو بچوں سے زیادتی کے واقعہ کی خبرنائنٹی ٹو نیوز نے چند ہفتے قبل  بریک کی تھی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس تو لے لیا تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ متاثرہ بچوں کے ورثاءجو ہزاروں کی تعداد میں تھے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے لاہور آ رہے تھے کہ پولیس سے ان کا تصادم ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص اشرف جاں بحق ہو گیا جبکہ چالیس سے پچاس مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب دو ڈی ایس پیز اور دس اہلکار شدید زخمی ہوئےمظاہرین کا فیروزپور روڈ پر احتجاج ابھی تک جاری ہے۔