Saturday, April 20, 2024

قصور کی سیاسی شخصیت رانا ممتاز علی ق لیگ میں شامل

قصور کی سیاسی شخصیت رانا ممتاز علی ق لیگ میں شامل
January 13, 2021

لاہور (92 نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے قصور سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار رانا ممتازعلی نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، چودھری پرویزالہٰی بولے فوج غیرجانبدار ادارہ،اسے سیاست میں ملوث کرنا غیرمناسب ہے۔

قصور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179 سے امیدوارسیاسی و سماجی شخصیت رانا ممتاز علی مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں راناممتازعلی نے پارٹی قیادت پراعتماد کااظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی کاکہناتھافوج غیر جانبدار ادار ہے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،فوج اور اداروں نے اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے،ایسے میں سیاست نہیں عوامی خدمت کی ضرورت ہے۔