Friday, April 26, 2024

قصور کی ایک اور بیٹی کے اغوا کا انکشاف

قصور کی ایک اور بیٹی کے اغوا کا انکشاف
January 11, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور کی ایک اور بیٹی سائرہ صدف کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے ۔ سائرہ صدف دو ماہ قبل ٹیویشن کیلئے گھر سے گئی مگر واپس نہ آئی ۔ دو ماہ بعد بھی ملزم گرفتار نہ ہونے پر عوام سوال کر رہے ہیں کہ مجرم طاقتور ہیں یا پولیس کسی اور سانحے کی منتظر ہے ۔

سائرہ دوماہ پہلے گھرسےٹیوشن پڑھنے گئی تودرندوں کے ہتھے چڑھ گئی ۔ اغواکاروں نے باپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان بھی لے لیا مگر بچی کونہیں چھوڑا ۔

 فیض احمد اپنی بے بسی کاپوری طاقت سے روناروتا رہا اور مدد کے لئے پکارتا رہا مگر پولیس نے کوئی مددنہیں کی۔

مغوی بیٹی کی تصویر اٹھائے فیض احمد نے 92 نیوز کواپنے ساتھ ظلم کی ایسی داستان سنائی کہ سننے والوں کے دل خون کے آنسو رو دیئے ۔

بچی کے والدین کا کہنا ہے سائرہ صدف کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گنڈا سنگھ میں درج ہے ،مگر پولیس مدد کو تیار نہیں۔