Friday, March 29, 2024

قصور ،کھڈیاں میں مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

قصور ،کھڈیاں میں مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
January 15, 2018

قصور ( 92 نیوز ) قصور کے علاقے کھڈیاں میں مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ شہریوں نےپہلے درگت بنائی پھرسر کے بال اورمو نچھیں مونڈ دیں ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ملزم 9 سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جا رہا تھا ۔

زینب کے قتل کے بعد قصور اور گردو نواح  میں رہنے والے  محتاط ہو گئے ہیں ۔ قصور کے علاقے کھڈیاں میں شہریوں نے نو سالہ بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے مبینہ اغوا کار کو دھر لیا ۔

 لوگوں نے مبینہ اغوا کار کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔